تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

آن لائن آئی فون 13 پرومیکس خریدنے والے کو چاکلیٹ مل گئی

آئی فون آرڈر کرنے والے متعدد لوگوں کے ساتھ دھوکا ہوتا ہے اور انہیں آئی فون کی بجائے کبھی سیب اور کبھی چاکلیٹ بھیج دی جاتی ہے۔

ایسا ہی کچھ برطانوی شہری کے ساتھ ہوا، جس نے ویب سائٹ سے آن لائن آئی فون 13 پرومیکس آرڈر کیا تاہم جب پارسل موصول ہوا تو اس میں مشہور برانڈ کی دو چاکلیٹ رکھی دیکھ کر دنگ رہ گیا، جسے کاغذ میں

لپیٹ کر رکھا گیا تھا۔

مقامی شہری نے بتایا کہ اس نے آئی فون 13 پرومیکس کی آن لائن خریداری کی جس کی قیمت 1045 پاؤنڈ (اڑھائی لاکھ روپے سے زائد) تھی۔

متاثرہ شہری نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے 2 دسمبر کو ایپل کی ویب سائٹ کے ذریعے آئی فون 13 پرومیکس آرڈر دیا تھا جسے 17 دسمبر کو موصول ہونا تھا تاہم میرا آرڈر نامعلوم وجوہات کی بنا کر دو ہفتے تاخیر کا

شکار ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران متاثرہ شخص بارہا کورئیر کمپنی سے رابطہ کرتا رہا لیکن مناسب جواب نہ ملا جس پر وہ خود گودام پہنچا تاکہ اپنا پارسل وصول کرسکے لیکن کمپنی نے اسے کہا کہ ہفتے تک اسے پارسل

مل جائے گا لیکن وہ پیر کے روز کارول نامی شخص کو وصول ہوا۔

برطانوی شہری نے جب باکس کھولا تو حیران رہ گیا کیوں کہ باکس میں موبائل فون کے بجائے معروف برانڈ کی دو چاکلیٹ رکھی ہوئی تھیں، دھوکہ ہونے پر کارول نامی شخص نے ٹوئٹر پر اپنا مدعا بیان کیا۔

متاثرہ شخص کے ٹوئٹ کا نوٹس لیتے ہوئے کورئیر کمپنی نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور صارف نے جس کمپنی سے آن لائن موبائل خریدا اس کمپنی سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ کارول کو متبادل فراہم کیا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -