تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

لیپ ٹاپ آرڈر کرنے والے نوجوان کو کپڑے دھونے کا صابن موصول

نئی دہلی: بھارت میں آن لائن لیپ ٹاپ آرڈر کرنے والے نوجوان کو اس وقت شدید صدمہ پہنچا جب اسے لیپ ٹاپ کے بجائے کپڑے دھونے کا صابن موصول ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد سے تعلق رکھنے والے یشسوی شرما نے معروف ای کامرس ویب سائٹ پر اپنے والد کے لیے مہنگا لیپ ٹاپ آرڈر کیا۔

جب پارسل گھر پہنچا تو یشسوی شرما کے گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اہل خانہ پارسل کے گرد جمع ہوئے اور اسے کھولنے کی تیاری کی گئی۔

پارسل کو جب کھولا گیا تو ان کی خوشیوں پر پانی پھر گیا۔ گھر والے لیپ ٹاپ کی جگہ کپڑے دھونے کا صابن دیکھ کر حیران رہ گئے۔

یشسوی شرما نے غصے میں آکر ای کامرس ویب سائٹ پر شکایت درج کروائی تاہم کمپنی نے پارسل سے کپڑے دھونے کا صابن برآمد ہونے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

بعد ازاں اس نے پولیس میں ثبوت کے ساتھ شکایت درج کروا دی جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

بھارت میں اس طرح کے واقعات رپورٹ ہونا معلوم ہے۔ اس سے قبل ایک شہری نے آن لائن ایپل کا آئی فون آرڈر کیا تھا لیکن اسے صابن موصل ہوا۔

Comments

- Advertisement -