تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سانپوں سے کھیلنے والا نوجوان اسپتال پہنچ گیا

سوشل میڈیا پر سانپوں کی متعدد ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک نوجوان بغیر کسی خوف و خطر کے سانپوں کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہے۔

مذکورہ ویڈیو بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر سوسنتا نندا نے شیئر کی، معاذ نامی 20 سالہ نوجوان تین سانپوں کے ساتھ کھیل رہا ہوتا ہے کہ اچانک ایک سانپ اسے ڈس لیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان سانپوں کے آگے ہاتھ لہرا رہا ہے اسی دوران تیسرا سانپ اس کی ٹانگ پر ڈس لیتا ہے۔

سانپ کے ڈسنے کے بعد نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

نوجوان کی فیس بک پر تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ اسپتال میں موجود ہے اور سانپ کے ڈسنے کا نشان اس کی ٹانگ پر واضح ہے۔

گزشتہ دنوں بھی بھارت میں ایک بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو سانپ کے ساتھ کھیل رہی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچی سانپ کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہے اور ایک موقع پر وہ سانپ کو پکڑ بھی لیتی ہے لیکن وہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ariana (@snakemasterexotics)

Comments

- Advertisement -