تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

کولڈ ڈرنک کے گلاس میں ’چھپکلی‘ نکلنے پر ریسٹورینٹ سیل

بھارت میں معروف فوڈ چین سے کھانا آرڈر کرنے والے شہری کے کولڈ ڈرنک کے گلاس میں چھپکلی نکل آئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پیش آیا کولڈ ڈرنک کے گلاس میں چھپکلی نکلنے پر ریسٹورینٹ کو سیل کردیا گیا۔

بھرگوو جوشی نامی شہری اپنے کچھ دوستوں کے ہمراہ ریسٹورینٹ گیا اس کا آرڈر آنے پر جب کولڈ ڈرنک کا گلاس دیکھا تو اس میں چھپکلی کو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔

بھارتی شہری نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ غیر معمولی واقعہ اسٹاف کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے پیش آیا۔

بعدازاں وہ کئی دیر تک دوستوں کے ہمراہ شکایت کے لیے بیٹھے رہے لیکن کسی اعلیٰ عہدیدار سے ان کی بات نہ ہوسکی۔

صارف نے بتایا کہ اسٹاف بار بار یہ کہتا رہا کہ 300 روپے کی رقم واپس لے لیں تاہم جب یہ خبر سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی تو احمد آباد کی میونسپل کارپوریشن نے ریسٹورینٹ سیل کردیا۔

Comments