تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

ویڈیو: گرل فرینڈ کو پروپوز کرتے لڑکے کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟

یورپی ملک ایستونیا میں آئرن مین مقابلوں میں شرکت کرنے والے ہسپانوی ٹرائی ایتھلیٹ نے ایونٹ کے بعد اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، لیکن آخری وقت پر بدقسمتی سے اس کا پلان کھٹائی میں پڑگیا۔

اسپین سے تعلق رکھنے والی ٹرائی ایتھلیٹ کی زندگی کا سب سے بڑا لمحہ کریمپ آنے کے باعث اس وقت برباد ہوگیا جب وہ اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے لگتا ہے کہ اس کی ٹانگ کی نس پر نس چڑھ جاتی ہے، اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ہونے والے کلپ کو انسٹاگرام پر "Ironmaneurope” نے شیئر کیا ہے، جسے اب تک 2 لاکھ چھ ہزار سے زیادہ لائکس اور 50 لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں اور اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کرسچن موریٹائل نامی نوجوان جوں ہی اپنی محبوبہ کو پروپوز کرنے کیلئے ایک گھٹنے پر بیٹھ کر ڈبے سے انگوٹھی نکالتا ہے تو اس کی ٹانگ اکڑ جاتی ہے اور وہ درد سے چلانے لگتا ہے، اتنے میں ساتھ میں کھڑے دو لڑکے سے آکر جلدی سے کرسچن کو سنبھالتے ہیں اور اس کی ٹانگ کا مساج کرتے۔

کرسچن کی ٹانگ تو ٹھیک نہ ہوسکی لیکن اس نے درد میں کراہتے ہوئے ہی ہمت کی اور اٹھ کر اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کردیا جس کے بعد لڑکی نے یہ پیشکش قبول بھی کرلی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IRONMAN Europe (@ironmaneurope)

Comments