تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یو اے ای، پاسپورٹ نہ دینے پر ملازم نے باس کو مکا دے مارا

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں پاسپورٹ نہ دینے پر ملازم نے باس کو مکا دے مارا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی عدالت نے پاسپورٹ نہ دینے پر باس کو تشدد کا نشانہ بنانے ملزم کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے 26 سالہ ملزم پر 40 ہزار درہم جرمانہ بھی عائد کیا ہے، سزا مکمل ہونے اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد ملزم کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق انہیں کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ دو افراد الرشیدیا کے علاقے میں جھگڑ رہے ہیں، جس پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور باس پر حملہ کرنے والے ملازم کو گرفتار کرلیا۔

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے پاسپورٹ دینے سے انکار کرنے اور اس کا ٹرانسفر کسی دوسری کمپنی میں کرنے پر باس پر حملہ کیا تھا۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ میں اپنی عمارت کی لفٹ میں داخل ہورہا تھا تو دیکھا کہ وہ ایک پلر کے پیچھے لوہے کی راڈ ہاتھ میں چھپائے کھڑا تھا، پھر اس نے مجھ پر حملہ کردیا میں پولیس کے آنے تک اسے روکنے کی کوشش کرتا رہا۔

ملزم نے عدالت میں اعتراف کیا کہ وہ باس کا عمارت کی پارکنگ میں انتظار کررہا تھا جب وہ رات گیارہ بجے پہنچے تو میں نے ان کے چہرے پر متعدد بار مکے مارے، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو 6 ماہ قید اور 40 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنادی۔

Comments

- Advertisement -