تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

فجیرہ : جنسی زیادتی کا الزام، عرب شہری کو 5 برس قید کی سزا

فجیرہ : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر عرب شہری کو 5 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کی عدالت نے عرب شہری کو خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔

اماراتی پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص جی سی سی نیشنل ہے، جس نے اپنی نوکرانی کو گاڑی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنے گھر واپس جارہی تھی۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون جسمانی کمزوری کے باعث ملازمت کو خیر آباد کہہ کر واپس جارہی تھی۔

فجیرہ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے عرب شہری کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی جس کے بعد پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزم نے دوران تفتیش اپنے اوپر عائد کیے گئے الزامات کی تردید کی تھی تاہم عدالت نے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد عرب شہری کو پانچ برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے حکم دیا۔


مزید پڑھیں : شارجہ: 12 سالہ بچے سے زیادتی کے الزام میں عرب شہری گرفتار


یاد رہے کہ دو روز قبل متحدہ عرب امارات میں 12 سالہ اماراتی لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں پولیس نے عرب شہری کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے ابو شاگرا میں واقع ایک عمارت میں جنسی زیادتی کا واقع پیش آیا ہے۔ جس میں ایک عرب شہری نے سیڑھیوں پر بچے کو اغواء کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

Comments

- Advertisement -