اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

آن لائن سروس نے آٹو کا کرایہ 7 کروڑ روپے بھیج دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آن لائن ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والی سروس نے مسافر کو ساڑھے سات کروڑ سے زائد کا بل بھیج دیا۔

آن لائن ٹیکسی، رکشہ اور بائیک کی خدمات کم سے کم قیمتوں پر لوگوں کو آرام دہ سواری فراہم کرنے کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہیں تاہم بعض اوقات یہ آرام دہ تجربہ ڈراؤنے خواب میں بدل سکتا ہے۔

ایسا ہی ایک حیران کن واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں پیش آیا جہاں آٹورکشہ کے مسافر کو کروڑوں روپے کرایے کا بل دے دیا گیا۔

- Advertisement -

دیپک ٹینگوریا نے اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے مشہور کمپنی آٹو سواری بک کی تو موبائل ایپ پر اس کا کرایہ 62 روپے دکھایا گیا لیکن منزل پر پہنچنے پر دیپک کو 7 کروڑ، 66 لاکھ سے زائد کا بل دے دیا۔

یہ واقعہ انٹرنیٹ پر اس وقت وائرل ہوا جب دیپک کے دوست نے X (سابقہ ٹویٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ کلپ میں دیپک اور اس کے دوست آشیش کو بڑے کرایہ پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے آن لائن ٹرانسپورٹ سروس نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں