تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ہسپانوی شہری نے مسلسل 12 دن سائیکل چلاکر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بارسلونا : ہسپانوی شہری نے ورزش میں استعمال ہونے والی سائیکل مسلسل 297 گھنٹے چلاکر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپین سے تعلق رکھنے والے بین مائلز نے عالمی ریکارڈ بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، اگر ہمت ہوتو کامیابی قدم ضرور چومتی ہے چاہے راستہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو۔

اسپین میں ریسٹورینٹ کے مالک نے لگاتار 297 گھنٹے سائیکل چلانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، بین مائلز نے اس دوران کوئی عام سائیکل نہیں چلائی بلکہ ورزش میں استعمال ہونی والی سائیکل چلائی ہے۔

ریسٹورینٹ مالک کا کہنا تھا کہ ان کے اس اقدام کا مقصد ماحولیات کے حوالے آگاہی پھیلانا تھا جس کےلیے انہوں نے 12 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اسٹیٹک سائیکل چلائی۔

بین مائلز نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اس ریکارڈ کو قائم کرنے کےلیے 12 دن اور 9 گھنٹے سائیکل چلائی اور اس دوران وہ ہر پانچ گھنٹے کے بعد 20 منٹ آرام کرتے تھے تاکہ اپنے کپڑ تبدیل کرسکیں۔

Comments

- Advertisement -