جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

نوجوان نے ڈوبتی کار میں پھنسے ماں بیٹے کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ڈوبتی ہوئی کار میں پھنسی ایک خاتون اور اس کے بچے کو بچا لیا۔

اطلاعات کے مطابق، نوجوان نے مدد کے لیے دوڑ لگا دی جب اس نے خاتون کو پھنسی ہوئی کار سے ‘میرا بچہ، میرا بچہ’ چیختے ہوئے سنا۔ نوجوان نے دونوں کو بحفاظت باہر نکالنے کے لیے کار کی کھڑکی کو توڑ دیا۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ جس میں ایک نوجوان جس کا نام لائم اسٹائچ بتایا جارہا ہے کو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پل سے لٹکتے ہوئے مسافروں کی مدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

لائم اسٹائچ کے ساتھی کو ہنگامی خدمات کو کال کرتے ہوئے بھی سنا جاتا ہے تاکہ انہیں صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے۔

نوجوان نے بتایا کہ خاتون چیخ رہی تھی کہ ‘میرا بچہ، میرا بچہ، براہ کرم میرے بچے کو گاڑی سے باہر نکالو’،” اسٹائچ نے کہا۔ ”میں ایک باپ ہوں، میرے بچے ہیں۔ مجھ سے یہ سب نہیں دیکھا گیا اور میں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔

شمیم الدین نامی ایک شخص جو موقع پر موجود تھا کا کہنا تھا کہ اسٹائچ نے چھلانگ لگائی، اس نے کار کی کھڑکی توڑ دی، بچے کو باہر نکالا۔

نوجوان نے اپنی کار سے رسی نکالی، گاڑی کو ریلنگ پر باندھ کر پل پر لے گیا، اس طرح اس نے دونوں ماں بیٹے کی زندگی کو بچالیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں