تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

فرانس میں ایشیائی شخص سے متعلق عدالت کا انوکھا فیصلہ

فرانس میں آلودگی کی پٹیشن نے بنگلادیشی شہری کی بے دخل رکوا دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی عدالت نے انسانی حقوق پر اہم فیصلہ دیتے ہوئے بنگلادیشی شہری کی اپیل ماحولیات کی بنیاد پر منظور کر لی۔

فرانس میں دمےکے40 سالہ بنگلادیشی شہری کی جلا وطنی روک دی گئی، پناہ گزین کے وکیل نے موقف اپنایا کہ بنگلادیش میں آلودگی کی وجہ سےجان کو خطرہ ہے اور آلودہ ماحول کی وجہ سے قبل از وقت موت واقع ہو سکتی ہے۔

عدالت نےماحولیاتی آلودگی کی بنیاد پر زندگی کو خطرےکا مؤقف تسلیم کر لیا اور بنگلادیشی شہری کی جلاوطنی روک دی۔

فرانس کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا فیصلہ ہے جس میں عدالت نے 40 سالہ شخص کو ملک بدر کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دے گیا ہے کیونکہ اسے اپنے ملک میں "فضائی آلودگی کے باعث سانس کی بیماری کی وجہ سے قبل از وقت موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -