تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

براہ راست نشریات کے دوران صحافی کے پیچھے ’جادوگر‘ آگیا

براہ راست ٹیلی ویژن نشریات کے دوران رپورٹررز کے ساتھ آئے روز دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں۔

اب کی بار براہ راست رپورٹنگ کے دوران جو واقعہ پیش آیا وہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے کیونکہ اس میں شہری نے رپورٹر کو نقصان پہنچایا اور نہ ہی اُس کی وجہ سے براہ راست نشریات میں خلل پڑا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی ٹی وی کا رپورٹر ایک مقام پر کھڑا ہو کر براہ راست صورت حال سے آگاہ کررہا تھا کہ اسی دوران اُس کے پیچھے جادوگر (میجیشن) آگیا۔

اس نوجوان میجیشن نے تاش کا ایک پتہ دکھا کر پہلے چار اور پھر سیکڑوں پتے کیے، بعد ازاں اُس نے تاش کی گڈی اپنے منہ سے نکالی۔

رپورٹر کو اپنے پیچھے کھڑے ہونے والے میجیشن کا اندازہ نہیں تھا، مگر اسٹوڈیو میں بیٹھی ٹیم نے اس کا نوٹس کیا اور پھر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -