جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شرقی نے بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو 10 سال قید کی سزا سنا دی اور ایک لاکھ جرمانہ بھی عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شرقی کی عدالت میں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو10 سال قید کی سزا سنا دی اور ملزم پر ایک لاکھ جرمانہ بھی عائد کردیا۔

عدالت نے جرمانے کی رقم متاثرہ لڑکی کو بطور معاوضہ دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ نہ ہونا،تفتیش میں اہم شواہد جمع نہ کرنے پر سزا میں نرمی کی گئی۔

عدالت نے جائیداد ہتھیانے کیلئے جھوٹا مقدمہ درج کرانے کی دلیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ماں اپنی بیٹی کوجھوٹے الزام میں کبھی نہیں الجھائے گی۔

استغاثہ نے بتایا کہ واقعہ ستمبر 2023 میں کورنگی کےعلاقے میں پیش آیا تھا ، متاثرہ لڑکی کے مطابق والدنے رات کوکمرے میں لیجا کر زیادتی کی۔

ملزم کیخلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں