پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

جواں سال شخص نے اٹلی کے سابق وزیراعظم کے گھرکے سامنے خود کو آگ لگالی

اشتہار

حیرت انگیز

روم: اٹلی میں ایک شخص نے سابق وزیراعظم سلویو برلوسکونی کے گھرکے باہرخودسوزی کی کوشش کی، مذکورہ سنجیدہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اے جی آئی نیوزایجنسی کے مطابق سارڈینین نژاد شخص میلان میں واقع سابق وزیراعظم کے گھر کے باہرپہنچا اور پہلے سے آتش گیر مادے میں بھیگے اپنے لباس کو آگ لگادی۔

سابق وزیراعظم کے گھر کےباہرتعینات پولیس اہلکار مذکورہ شخص کی جانب لپکے اورآگ بجھا کراسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہرہے۔

- Advertisement -

فی الحال یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ خود کو نظرآتش کرنے والے شخص نے ایسا کیوں کیا۔ مذکورہ شخص کی عمرتیس کے لگ بھگ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں