پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

بیوی سے بچنے کیلیے شوہر نے تھانے کو آگ لگا کر خود کو بند کروا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیوی کے جھگڑے سے بچنے کے لیے شوہر نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگا کر خود کو حوالات میں بند کروایا لیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات میں پیش آیا جہاں بیوی کے غصے سے محفوظ رکھنے کے لیے شوہر نے خود کو ‏مشکل میں ڈال لیا۔

دوران تفتیش ڈیوچھاڈا نامی شخص نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے یہ اقدام اپنی اہلیہ کے غصے ‏سے بچنے کے لیے کیا ہے۔

ملزم نے بتایا کہ اس کا بیوی سے پیسوں اور اخراجات کے معاملے پر اکثر جھگڑا رہتا تھا اور وہ روز روز کے ‏جھگڑوں سے جان چھڑانا چاہتا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ وہ پولیس اسٹیشن کے عقبی علاقے میں رہائش پذیر تھا اور خود کو شریک حیات سے بچانے کے ‏لیے پولیس اسٹیشن کو جلانے کے بعد پولیس کے قریب کھڑا ہو گیا تاکہ اسے گرفتار کر لیا جائے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں دفعہ 436 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ‏ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں