جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

کردار پر شک، شوہر نے بیوی کا سر مونڈ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

(4 فروری 2026): بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بیلگاوی میں شوہر نے کردار پر شک ہونے پر بیوی کا سر مونڈ دیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

انڈین میڈیا کے مطابق 31 سالہ شوہر کو اپنی بیوی پر تشدد کرنے، اس کا سر مونڈنے اور کردار پر شک کی بنا پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

واقعہ 31 جنوری کو ساولگی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گاؤں ٹوڈلا باگی میں پیش آیا۔ ملزم کی شناخت امیش کوٹلاگی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق جوڑے کے درمیان اس وقت جھگڑا ہوا جب شوہر کو اپنی بیوی پر کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات کا شبہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: خانہ بدوش شوہر نے بیوی کا سر مونڈ دیا، ملزم گرفتار

تلخ کلامی کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر الیکٹرک ٹرمر کا استعمال کرتے ہوئے اپنی بیوی کا سر منڈو دیا اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے بعد ازاں پولیس سے رجوع کیا اور واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے شکایت درج کرائی۔

پولیس افسر نے بتایا کہ شکایت میں 31 جنوری کو ہونے والے تشدد اور سر منڈنے کا ذکر ہے، اس میں جہیز کیلیے ہراساں کرنے یا پہلے سے ہونے والے گھریلو تشدد کا کوئی تذکرہ نہیں ہے، ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں