تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

برف کا گولہ لگنے پر کار سوار نے بچوں پر گولیاں چلادیں

نیویارک: امریکا میں ایک بے رحم شخص نے گاڑی پر برف کے گولے مارنے والے بچوں پر گولیاں چلادیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ امریکا کی شمالی ریاست وسکانسن میں پیش آیا جہاں برف باری میں کھیلنے والے بچوں پر ظالم شخص ٹوٹ پڑا۔

پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ بچے برف باری سے لطف اندوز ہورہے تھے اور کھیل کھیل میں ایک دوسرے پر برف کے گول پھینک رہے تھے کہ اس دوران وہاں کھڑی سفید رنگ کی گاڑی پر برف کے گولے لگے جس پر کار سوار سیخ پا ہو گیا۔

بیان کے مطابق برف کے گولے لگنے پر کار سوار اس قدر طیش میں آیا کہ اس نے گاڑی سے نکل کر بچوں پر گولیاں چلادیں جس کی زد میں آکر دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں ایک 12 سالہ لڑکا اور 13 سالہ لڑکی شامل ہے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مقامی افراد سے گولیاں چلانے والے شخص کی شناخت اور اس کی تلاش میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوٹر کو پکڑنے کے لیے پولیس کو عوام کا تعاون درکار ہے۔

Comments

- Advertisement -