اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

بیوی نے گرل فرینڈ کیساتھ شاپنگ کرتے شوہر کی بازار میں پٹائی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کی کسی فلم کے سین کی طرح بیوی نے گرل فرینڈ کے ساتھ شاپنگ کرنے والے شوہر کی بازار کے بیچو بیچ پٹائی کر دی۔

یہ واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد کے ایک مصروف بازار میں پیش آیا۔ بیوی کے ہاتھوں شوہر اور اس کی گرل فرینڈ کی پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بیوی نے اپنی کچھ سہیلیوں کی ہمراہ شوہر کو گرل فرینڈ کے ساتھ شاپنگ کرتے ہوئے پکڑا اور سرِ عام دھلائی کی۔ بازار میں موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے پورا تماشہ دیکھا۔

گرل فرینڈ نے جب اپنے آشنا کو چھڑوانے کی کوشش کی تو خواتین نے اسے بھی مارا پیٹا۔ بیوی نے شوہر کے خلاف شکایت پولیس میں درج کروا دی جس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں