تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

دیو قامت سانپوں کا گھچا سر پر آن گرا، دھڑکن تیز کر دینے والی ویڈیو

انٹرنیٹ پر ایک ایسی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہوئی ہےجس کو دیکھ کر آپ کی دل کی دھڑکن تو تیز ہو ہی جائے گی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھنے میں تو بہت دہشت ناک معلوم ہورہی ہے کیونکہ ایک آدمی پر دیو قامت سانپ اور اژدھوں کا بڑا گھچا گرا، وہ اس صورت حال میں ایک گھنٹے تک پھنسے رہے۔

یہ ویڈیو دراصل امریکی ریاست کیلی فورنیا کے چڑیا گھر کی ہے اور اس میں نظر آنے والا شخص جے بری ویر دراصل مالک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افواہ سچ ثابت ہوئی، زور دار دھماکے کے ساتھ دیو قامت اژدھے کی انٹری

مالک سانپوں کے پنچرے کی صفائی کرنے میں مصروف تھا کہ  اسی دوران اوپر بیٹھے دیو قامت سانپ اور اژدھے اپنا وزن برداشت نہ کرسکے اور اُس کے اوپر گر گئے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ مالک اس صورت حال میں گھبرایا نہیں اور وہ آرام سے بیٹھا رہا۔ ایک گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد انتظامیہ کے دیگر لوگوں نے آکر اُس کو باہر نکالا۔

انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق یہ واقعہ کوئی نیا نہیں بلکہ 2019 میں پیش آیا تھا جس کی ویڈیو اب ایک بار پھر وائرل ہوگئی ہے۔ اب تک اس ویڈیو کو لاکھوں صارفین نے دیکھا جبکہ ساڑھے تین لاکھ سے زائد سے لائیک بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -