موٹر سائیکل پر بیٹھے شخص کو کوبرا سانپ نے ڈس لیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، ہولناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جب کوبرا سانپ کے ڈسنے سے موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھے ہوئے منیش نامی شخص کی موت واقع ہوگئی۔
منیش نامی شخص اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل کے پیچھا بیٹھا محو سفر تھا جس دوران اسے سانپ نے ڈسا۔ ہلاک نوجوان جو کہ سانپ پکڑنے کا کام کرتا تھا وہ کوبرا کو دونوں ہاتھوں سے پکڑنے کی کوشش کررہا تھا لیکن اسی دوران اس کی پکڑ سانپ پر ڈھیلی ہوئی اور موذی جانور نے اسے بائیک پر ہی ڈس لیا۔
مذکورہ واقعے کی ویڈیو ایک کیمرے میں محفوظ ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب منیش موٹرسائیکل پر بیٹھا تھا اسی دوران اسے کوبرا نے ڈس لیا۔
Viral Video: Cobra bit a young man on a moving bike, CCTV footage of the incident went viral.#viralnews #cobra #Indore #MadhyaPradesh #india #viral #viralvideo #snake pic.twitter.com/FfQB3JRFHT
— Siraj Noorani (@sirajnoorani) September 23, 2023
ویڈیو میں ظاہر ہے کہ جب منیش کے دوست کو پتا چلا کہ سانپ نے اسے ڈس لیا ہے تو اس نے بائیک روک دی۔ اسی دوران منیش کھڑا ہونے کی کوشش کرتا ہے مگر پھر لڑکھڑا کر گرجاتا ہے۔