سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک گدھا خود پر تشدد کرنے والے نوجوان سے بدلہ لیتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان گدھے کو لاتیں، گھونسے اور مکے مار رہا ہے جب کہ بے زبان جانور تکلیف کے باعث یہاں سے وہاں بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے۔
تشدد کرنے کے بعد جب نوجوان نے گدھے پر بیٹھنے کی کوشش کی تو گدھے نے موقع دیکھ کر اپنے دانتوں سے اس کی ایک ٹانگ مضبوطی سے پکڑ لی۔
- Advertisement -
نوجوان نے اپنی ٹانگ چھڑوانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ناکام رہا اور پھر مدد کے لیے پُکارتا رہا۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو کو بالی وڈ کے سُپر اسٹار شکتی کپور نے بھی اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔ اداکار نے کیپشن میں لکھا: ’جیسی کرنی ویسی بھرنی‘۔