واشنگٹن : امریکا میں تیز رفتار کار سوار نے سڑک کنارے کھیلنے والے بچوں پر گاڑی آہستہ کرنے کے مطالبے پر فائرنگ کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق سڑک کنارے کھیلنے والے بچوں پر فائرنگ کا خوفناک واقعہ امریکی ریاست اوہایوں میں پیش آیا جہاں ایک کار سوار نوجوان نے باسکٹ بال کھیلنے والے بچوں پر گولیاں چلائیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نوجوان اس وقت آپے باہر ہوکر بچوں پر حملہ آور ہوا جب ایک بچے کالے شیشے والی کار ڈرائیو ر سے رفتار کو کم کرنے کا کہا۔
نوجوان گاڑی سے نیچے اترا اور بچوں پر تین گولیاں برائے راست چلائی اور واپس گاڑی میں بیٹھ کر نکل گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حیران کن واقعے میں کوئی بچہ خوش قسمتی سے زخمی نہیں ہوا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ابھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔