مانسہرہ : 200 روپے کے تنازع پر خنجر کے وار سے نوجوان قتل کو قتل کردیا گیا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شرباز کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں معمولی رقم کے تنازع پر ایک نوجوان کو خنجر کے وار سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس بتایا کہ مقتول اور ملزم کے درمیان 200 روپے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے دوران ملزم نے خنجر سے حملہ کر دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان ثاقب خنجر کے وار سے شدید زخمی ہواتاہم اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی کو فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شرباز کو گرفتار کر لیا اور خاقی تھانے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب ایبٹ آباد کے کینٹ کے علاقے میں ایک 20 سالہ خاتون سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ خودکشی کا واقعہ ہے یا کسی اور صورتحال میں فائرنگ ہوئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واقعے کی نوعیت کا تعین کیا جائے گا۔


