تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

28 سال بعد سیدھا کھڑا ہونے والا شخص!

بیجنگ : ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے 28 سال سے کبڑے کی زندگی گزارنے والے شخص کو سیدھا کھڑا ہونے کے قابل بنا دیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک چینی شہری کی تصاویر جاری ہوئی تھیں جس کا چہرہ اس کی رانوں سے لگا ہوا تھا یعنی وہ اس کی کمر مکمل طور پر جھکی ہوئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 46 سالہ لیہوا کو سنہ 1991 میں (ankylosing spondylitis ) نامی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی، بیماری کی وجہ سے انہیں جوڑوں میں شدید تکلیف رہتی تھی جس کے باعث ان کی کمر آہستہ آہستہ جھکتی گئی اور یہاں تک کہ ان کا چہرہ رانوں سے لگ گیا۔

بیماری کے باعث ان لیہوا کی ریڑھ کی ہڈی میں خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ وہ نہ تو بیٹھ سکتے تھے اور نہ ہی سیدھے کھڑے ہوسکتے تھے، اپنی بیماری کے باعث وہ ہر کام کےلیے والدہ کے محتاج بن چکے تھے اور اپنی والدہ کا مستقبل بن گئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ برس کے دوران چینی شہری کی حالت مزید خواب ہوگئی اور حتیٰ کہ انہیں کھانے، پینے اور سر اٹھانے کےلیے بہت زیادہ جدوجہد کرنا پڑرہی ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیہوا کے چہرے اور رانوں میں صرف 5 سینٹی میٹر کا فاصلہ رہ گیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے اہل خانہ اپنے بچے کی مدد کرنا چاہتے تھے لیکن سرجری کا خرچہ ان کے لیے ناقابل برداشت تھا، اور ہونان صوبے کے ڈاکٹرز نے 2018 میں سرجری کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ آپریشن کے باعث ان کی جان کو خطرہ لاحق تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ رواں برس پروفیسر ٹاؤ ہوئیرین نے لیہوا کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کرنے کےلیے راضی ہوگئے باوجود اس کے ریڑھ کی ہڈی کے مریض کو مستقل فالج ہوجانے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

کرکے ان کی کمر سیدھی ہے جس کے باعث وہ 28 سال بعد سیدھے کھڑے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے اس سے قبل بھی کبڑے مریضون کا علاج کیا تھا لیکن اتنا سنگین کیس کبھی ان کے سامنے نہیں آیا تھا جسے انہوں نے ‘ماؤنٹ ایورسٹ کی جراحی کے مترادف’ قرار دیا تھا۔

ڈاکٹرز نے لیہوا کی 4 حصّوں میں سرجری کرکے ریڑھ کی ہڈی توڑ کر دوبارہ بنائی جس کی مدد سے وہ 28 برس سیدھے کھڑے ہونے کے قابل ہوئے۔

Comments

- Advertisement -