نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے بندروں نے پتھر مار کے 70 سالہ بزرگ کو ہلاک کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں واقع ٹکری گاؤں میں 17 اکتوبر کی شب افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بندروں نے 70 سالہ بزرگ کرشنا پل کو اینٹ کے وار سے قتل کیا۔
عینی شاہد کا کہنا تھا کہ کرشنا گھر کے لیے لکڑیاں جمع کررہا تھا کہ اسی دوران وہاں پر موجود بندروں نے حملہ کیا اور اُس کے سر پر اینٹ ماردی، بزرگ شہری کے سینے پر معمولی جب کہ سر پر شدید چوٹ آئی تھی جو موت کی وجہ بنا۔
دیکھیں: بھارت میں بندر کی بچہ چرانے کی کوشش، ویڈیو وائرل
اہل خانہ نے بندروں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانے میں درخواست دے دی جس میں کہا گیا ہے کہ جنگلی بندروں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کر کے شہریوں کی جان چھڑائی جائے۔
مقتول کے بھائی کی اترپردیش پولیس کے اعلیٰ عہدیدار سے بھی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے بندروں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
گجرات: بندر انتہاء پسندوں کے نقشِ قدم پر چل پڑے، ویڈیو دیکھیں
دوسری جانب رامالہ راجیو نامی شہری نے اہل خانہ کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرشنا سو رہا تھا کہ اس دوران بندر قریبی دیوار پر چڑھا جس کے بعد وہ گر گئی اور اینٹ مقتول کے سر پر لگی، اُن کا کہنا تھا کہ ہم کرشنا کو لے کر اسپتال پہنچے مگر وہ جب تک ہلاک ہوچکا تھا۔