تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

سیلفیاں بنانے والا جنونی نوجوان

لندن: برطانوی دارالحکومت کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والے جنید نامی نوجوان کو سیلفیاں لینے کا جنون ہے، وہ روزانہ 200 سے زائد تصاویر بناتے اور اُن میں سے چند سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیلفی لینے سے متعلق برطانوی ماہرین پہلے ہی خبردار کرچکے ہیں کہ یہ اس قدر بری عادت ہے کہ انسان کو دماغی بیماری کی طرف لے جاتی ہے اور آخر میں مذکورہ شخص کو نفسیاتی مسئلہ لاحق ہوجاتا ہے۔

ماہرین کے بارہا متنبہ کرنے کے باوجود سوشل میڈیا پر ایسے صارفین موجود ہیں جو دن بھر میں اپنی متعدد سیلفیاں بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں ، ایسا کیوں ہوتا ہے اس بات کا تو مذکورہ صارفین کو خود بھی علم نہیں البتہ وہ حسین و خوبصورت دکھنے کے لیے اپنے ساتھ مختلف تجربات بھی کرتےہیں۔

لندن سے تعلق رکھنے والے بائیس سالہ نوجوان جنید کا شمار بھی اُن صارفین میں ہوتا ہے جن کے سر پر سیلفی کا نشہ ہر وقت سوار رہتا ہے، نوجوان کہیں بھی جائے موبائل کے فرنٹ کیمرے سے اپنی تصویر بناکر اُسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ ضرور کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: سیلفی لینے والے ذہنی مریض ہیں، ماہرین نفسیات کا انکشاف

جنید کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ سوشل میڈیا پر جو نظر آتا ہے وہ بالکل سچ نہیں، اس لیے میں انٹرنیٹ کو سرپر سوار نہیں کرتا البتہ اب صورتحال یہ ہے کہ سیلفی پوسٹ کرنے کی خواہش کبھی کبھار اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ دوسرے لوگ مجھ پر غصہ ہونے لگتے ہیں۔

سیلفی بوائے کا کہنا ہے کہ میں پہلے عام اور خاموش رہنے والا لڑکا تھا مگر اب ایسا نہیں کیونکہ میں نے جب سے سیلفی لینے شروع کی اُس کے بعد اپنا چہرہ ٹھیک کروایا، دانت سفید کروائے اور ہونٹوں ، آنکھوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے انجیکشن بھی لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلفی کی عادت آپ کی دماغی صحت کیلئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے

جنید کا کہنا ہے کہ وہ دن بھر میں تقریباً 2 سو سے زائد سیلفیاں بناتے ہیں اور اُن میں سے منتخب کر کے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں، تصویر اپ لوڈ ہوتے ہی اُن سے جڑے صارفین اسے ضرور پسند کرتے ہیں تاہم اگر لوگ متاثر نہیں ہوتے تو وہ تصویر ڈیلیٹ کردیتے ہیں۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ لوگ مجھ سے سیلفی لینے کے بارے میں دریافت کرتے ہیں کہ آخر تم اس قدر جنونی کیوں ہو؟ ایسے لوگوں کو بس یہی جواب دیتا ہوں کہ گھنٹوں تیار ہونے کے بعد اگر سیلفی نہ لوں تو لگتا ہے وقت ضائع ہوگیا۔

انسٹا گرام پر جنید کے فالورز کی تعداد پچاس ہزار سے زیادہ ہے، وہ جب کوئی تصویر شیئر کرتے ہیں تو اُن کے دوست اُسے بے حد پسند کرتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -