تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نیویارک : مسلمان لڑکی پر کھولتی ہوئی کافی پھینک دی

نیویارک : امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر کامیابی کے بعد مسلمانوں کے خلاف تعصب میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مسلمان خواتین پر حملے روز کا معمول بن گیا ہے، امریکی شہر نیو یارک میں سفید فام شخص نے ایک مسلمان لڑکی کے چہرے پر کھولتی ہوئی کافی پھینک دی۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ میں نیویارک شہر کے مرکزی علاقے مین ہٹن میں مشہور کافی شاپ ڈنکن ڈونٹس میں ایک واقعہ پیش آیا، جہاں سفید فام شخص نے مسلمان لڑکی کے چہرے پرکھولتی ہوئی کافی پھینک دی۔

شاپ کی ایک ملازمہ نے بتایا کہ کچھ مسلم خواتین گفتگو کر رہی تھیں کہ وہاں ایک سفید فام شخص آیا اور کافی کا آرڈر دیا، میں نے اسے کافی دی وہ دہشتگردوں کے بارے میں کچھ کہتے ہوئے مسلم خواتین کے سامنے بیٹھ گیا اور انہیں برا بھلا کہنا شروع کردیا۔

ملازمہ کا کہنا تھا کہ مسلم خواتین نے اس کی بد تمیزی کو نظر انداز کیا، جس پر وہ مزید مشتعل ہوگیا اور جب ایک خاتون نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تو خاتون کو دہشت گرد کہتے ہوئے اپنے ہاتھ میں پکڑا کافی کا گرم کپ اس کے چہرے پر پھینک دیا۔

جس کے بعد خاتون نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن اس نے اپنا بیگ پوری قوت سے ان کے منہ پر دے مارا اور خاتون کا تعاقب کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کے باہر تک گیا اور وہاں انہیں دبوچ کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلہ دبانے کی کوشش کی۔


مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، باحجاب مسلم طالبات اور خواتین پر حملے


واقعے کے فوری بعد پولیس نے پہنچ کر اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو ماہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کی شرح غیر معمولی حد تک بڑھ چکی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ماضی میں مسلمانوں کے بارے میں سخت بیانات دے چکے ہیں جو کہ تنازعات کا باعث بھی بنیں،2015 میں انہوں نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی اور امریکا میں رہائش پذیر مسلمانوں کی جانچ پڑتال سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں موجود تمام مساجد کو بند کرنے اور سیکورٹی کی خاطر تمام مسلمانوں کا ڈیٹا بیس اکھٹا کرنے کا بھی بیان دے چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -