کراچی : محکمہ موسمیات کے دفتر کے قریب نامعلوم شخص مشکوک بیگ پھینک کر فرار -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی : محکمہ موسمیات کے دفتر کے قریب نامعلوم شخص مشکوک بیگ پھینک کر فرار

کراچی : محکمہ موسمیات کے دفتر کے قریب نامعلوم شخص مشکوک بیگ پھینک کر فرار ہو گیا، مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ا ور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی دوڑیں لگ گئیں، ایک گھنٹے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بیگ کو کلیئر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاوٴن کے علاقے میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے قریب نامعلوم شخص مشکوک بیگ پھینک کر فرار ہوگیا، جس کی موجودگی اطلاع پولیس کو ملی تو پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

متعلقہ پولیس موقع پر پہنچی اور مشکوک بیگ کے اطراف کے علا قے کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔

پولیس کے مطابق مشکوک بیگ سے دو تاریں باہر نکلی نظر آرہی تھیں، جس کے باعث ممکنہ خدشات کے پیش نظر تمام افراد کو بیگ سے دور ہٹادیا گیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بیگ کی تمام آلات کی مدد سے تلاشی لی جس کے بعد بیگ کو کلئیر قرار دے دیا گیا۔

پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ علاقے میں خوف وہراس پھیلانے کی غرض سے بیگ پھینکا گیا تاہم مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں