تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

کراچی میں ایک شخص نے اپنی سابقہ بیوی کو تیزاب پھینک کر جلا ڈالا

کراچی : شہر قائد میں خاتون کا ٹک ٹاک بنانا جرم بن گیا، سابق شوہر نے اپنی 19  سالہ بیوی  کو تیزاب پھینک کر جلادیا، متاثرہ خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ طلاق دینے کے باوجود سابق شوہر راستے میں تنگ اور پریشان کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں لڑکی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ، جہاں سابق شوہر نے 19 سالہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا ، جس کے باعث لڑکی کے جسم کا 40 فیصد حصہ جھلس گیا، جس کے بعد لڑکی کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر برنس وارڈسول اسپتال پہنچ گئے ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والدین سے بھی رابطہ ہوگیا ہے، واقعے سے متعلق تفصیل حاصل کی جارہی ہے۔

متاثرہ خاتون کی والدہ نے اےآروائی نیوزسےبات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رمشاکے شوہر نے واٹس ایپ پر طلاق دی تھی اور طلاق دینے کے باوجود سابق شوہرراستے میں تنگ اور پریشان کرتا تھا۔

رمشا کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سابق دامادکےخلاف مقدمہ بھی درج کرایا، بیٹی صبح نوکری پرجارہی تھی ،ذیشان اپنے ساتھ تیزاب لیکرگھوم رہا تھا، جس کے بعد بیٹی کا فون آیا کہ ذیشان نے اس پر تیزاب پھینک دیا ہے۔

والدہ نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاتون کو فوری طبی سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ٹک ٹاک میری بیٹی نے پرسنل بنائی تھی، بیٹی اوراس کاسابق شوہر دونوں مل کر ٹک ٹاک بناتے تھے۔

دوسری جانب گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بلدیہ ٹاؤن میں لڑکی پر تیزاب پھینکنے کےواقعےکی شدید مذمت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

،گورنرسندھ نے کہا ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے اقدامات کیےجائیں اور متاثرہ خاتون کو فوری طبی سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Comments