سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و بربریت کی ساری حدود پار کر لیں۔ ضلع بڈگام میں لوگوں کے پتھراؤ سے بچنے کے لیے نوجوان کو فوجی جیپ کے آگے باندھ دیا گیا۔
نہتے کشمیریوں پر بھارت ہر روز ظلم کا نیا حربہ استعمال کرتا ہے۔ بھارتی فورسز کے بدترین تشدد نے ایک بار پھر دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھا دیا۔
بھارتی فوجیوں نے ضلع بڈگام میں لوگوں کے پتھراؤ سے بچنے کے لیے کشمیری نوجوان کو فوجی جیپ کے آگے باندھ کر شہر کا گشت کیا۔
گشت کے ساتھ ساتھ جیپ سے اعلان بھی نشر کیا جاتا رہا کہ پتھر مارنے والوں کا ایسا حال ہوگا۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات ہڑتال کے باعث ناکام
نوجوان کے ساتھ بدترین سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر لوگ بھارتی بربریت پر چیخ اٹھے۔
سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی ویڈیو دیکھ کر کشمیری نوجوانوں کا غصہ جائز ہے۔
This young man was TIED to the front of an army jeep to make sure no stones were thrown at the jeep? This is just so shocking!!!! #Kashmir pic.twitter.com/bqs4YJOpJc
— Omar Abdullah (@abdullah_omar) April 14, 2017
انہوں نے کہا مذکورہ واقعے کی فوری طور تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔
Here’s the video as well. A warning can be heard saying stone pelters will meet this fate. This requires an urgent inquiry & follow up NOW!! pic.twitter.com/qj1rnCVazn
— Omar Abdullah (@abdullah_omar) April 14, 2017
یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ڈھونگ انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا کشمیریوں نے مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے انہیں ناکام بنا دیا۔
ڈھونگ انتخابات کے خلاف حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی۔ اس دوران کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند، ٹرانسپورٹ معطل اور سڑکیں سنسان رہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 12 کشمیری شہید
اس سے قبل 10 اپریل کو قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر کے 12 افراد کو شہید کردیا تھا۔ اس موقع پر پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کا بھی وحشیانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 20 مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔