تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نوجوان کے کان سے کیا برآمد ہوا؟ خاتون ڈاکٹر حیران

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کا ایک شہری اس وقت خوفزدہ ہوگیا جب ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے کان میں لال بیگ موجود ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیوی شہری زین ویڈنگ نے سوچا کہ تیراکی کے لیے جانے کے بعد اس کا بایاں کان بند ہوگیا ہے، اسی شام وہ اپنے صوفے پر سو گیا اور کان بند ہوکر بیدار ہوا۔

زین نے کان میں ہلچل بھی محسوس کی جیسے اس کے کان میں کوئی چیز چل رہی ہو بعدازاں اس نے ڈاکٹر سے مشورہ لینے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر کے پاس جانے کے بعد انہیں اینٹی بائیوٹیک تجویز کی گئی اور کہا گیا کہ وہ اپنے کان کو ہیئر ڈرائر سے خشک کرنے کی کوشش کریں۔

Man horrified after blocked ear was actually a cockroach lodged inside |  Metro News

زین کو اس مشورے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا اور اسے بہت زیادہ تکلیف ہوتی رہی، دو راتوں تکلیف کی وجہ سے بیدار رہنے کے بعد اس نے اپنے آپ کو ماہر ڈاکٹر سے ملنے کے لیے کان کے کلینک سے رجوع کیا۔

کیوی شہری نے بتایا کہ ’ڈاکٹر نے کان میں دیکھنے کے ایک سیکنڈ کے اندر اس نے اسے ایک کیڑے کے طور پر پہچان لیا لیکن وہ بھی چونگ گئی اسے یقین نہیں آیا۔

خاتون ڈاکٹر نے کہا کہ اوہ میرا خدا، مجھے لگتا ہے کہ آپ کے کان میں کیڑے ہیں۔

اس کے بعد ڈاکٹر نے ویڈنگ کے کان سے اب مردہ لال بیگ نکالنے کے لیے ایک سکشن ڈیوائس اور چمٹی لی، اس نے اسے ایک یادگار کے طور پر ماہر کو دیا کیونکہ اس نے پہلے کبھی کوئی کیڑا نہیں نکالا تھا۔

Comments

- Advertisement -