کھولتے ہوئے پگھلے لوہے سے ہاتھ گزارنے والا شخص

انسان کےلیے کھولتے ہوئے پانی میں ہاتھ ڈالنا بھی ناممکن سی بات ہے مگر ایک شخص نے ابلتے ہوئے لوہے میں ہاتھ ڈال کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔
دنیا میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو مہم جوئی کو پسند کرتے ہیں اور شہرت کےلیے کسی بھی خطرے کو مول لیتے ہیں ایسے ہی ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو بیٹھ کر آرام سے ابلتے ہوئے لوہے سے کھیل رہا ہے۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی 16 سیکنڈ کی ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے تین مرتبہ ابلتے ہوئے لوہے کو ہاتھ سے روکا اور آخر میں کیمرے کے سامنے اپنا ہاتھ دکھایا جو بلکل صحیح سلامت تھا۔
A really dramatic example of the Leidenfrost effect
the moisture on his skin boils instantly, forming a layer of steam that insulates for a very short time, a temporary barrier between this person and the molten metal pic.twitter.com/USwGCRlj5Q
— Science girl (@gunsnrosesgirl3) March 29, 2022
رپورٹ کے مطابق ابلی ہوئی حالت میں موجود لوہے کا درجہ حرارت 2,862 ڈگری اور اس سے بھی زائد ہوتا ہے اور اتنے درجہ حرارت پر انسانی ہڈیاں باآسانی پگھل سکتی ہیں۔