پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

اس شخص نے کرکڑاتی سردی میں نوڈلز کھائے یا نہیں؟ حیران کن ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

آپ اگر کسی سرد ترین علاقے میں سیر و تفریح کی غرض سے گئے ہوں تو آپ کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہوگا کہ کھانا کھاتے ہوئے کس قسم کی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لیکن اگر اس علاقہ میں کڑکڑاتی ہوئی سردی اپنے عروج پر ہو تو شاید آپ کچھ کھا ہی نہیں پائیں، برفانی علاقوں میں تازہ پانی بھی سیکنڈوں میں جم جاتا ہے، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی حیران کن ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس خون جماتی سردی میں وہ کھانا بھی جم گیا ہے، جسے پیالے سے منہ تک لے جانے کیلئے صرف ایک سیکنڈ ہی درکار ہوتا ہے، اس شخص نے بھی ایسی ہی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے لیے نوڈلز کھانا ناممکن ہوگیا۔

- Advertisement -

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص نے کسی شدید برفانی علاقے میں نوڈلز سے بھرے پیالے میں انہیں کھانے کے لیے چمچ ڈالا تو سردی کی وجہ سے چمچ ہوا میں ہی نوڈلز سمیت جم گیا جبکہ اس شخص کی داڑھی پر بھی برف جمی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔

ویڈیو میں موجود اس شخص نے بتایا کہ میں نوڈلز کھانے باہر آیا تو دیکھوں یہاں کچھ زیادہ ہی سردی ہے، سردی اس قدر تھی کہ نوڈلز بھی چمچ کے ساتھ ہی برف بن گئے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو 10 لاکھ سے زائد بار لائک کیا جاچکا ہے، البتہ یہ معلوم نہیں ہوسکا یہ کس برفانی علاقے کی ویڈیو ہے۔

بہت سے صارفین اس کی پلکوں اور بالوں پر جمی برف کو دیکھ کر حیران رہ گئے یہاں تک کہ ایک صارف نے پوچھا کہ کیا یہ میک اپ تھا یا وہ واقعی منجمد تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں