تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

لڑکی کو کھڑکی سے کھینچ کر اغواء کرنے کی کوشش، ویڈیو وائرل

واشنگٹن: امریکا میں جرم کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں اغواء کار نے ایک لڑکی کو کھڑکی سے کھینچ کر اغواء کرنے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کسی بھی ملک میں اغواء کی وارداتیں تو معمول کا حصہ ہیں جس میں جرائم پیشہ افراد نہتے اور کمزور بچوں اور لڑکیوں کو باآسانی اغواء کرکے لے جاتے ہیں اور ورثاء سے تاوان یا دیگر مطالبات کرتے ہیں۔

لیکن امریکی شہر واشنگٹن میں اغواء کا ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس میں اغواء کار نے گاڑی میں بیٹھے بیٹھے کافی شاپ کی ملازمہ لڑکی کو کھڑکی سے ہاتھ بڑھا کر باہر کھینچنے کی کوشش کی۔

سیٹل میں واقع معروف کافی شاپ بین کنی ایسپریسو کی وجہ شہرت بکنی ماڈلز ہیں جو اپنے گاہکوں کو کافی بناکر دینے کی خدمات پر مامور ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ روز صبح پانچ بجے کافی شاپ کی کھڑکی کے باہر ایک گاڑی آکر رکی جس میں سوار ایک شخص نے گاڑی میں بیٹھے بیٹھے کافی بنانے کا کہا۔

کاؤنٹر پر موجود لڑکی نے وہیں سے بیٹھے کھڑکی سے ہاتھ نکال کر کافی کی بقایا رقم واپس کرنے کیلئے ہاتھ بڑھایا تو اغواء کار نے لڑکی کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑ کر اسے باہر کھینچنے کی کوشش کی۔

لڑکی کی جانب سے بھرپور مزاحمت پر اسے ناکامی سامنا کرنا پڑا اور وہ کافی کے پیسے زمین پر پھینک کر گاڑی بھگا کر لے جانے میں کامیاب ہوگیا۔

متاثرہ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آور کو پہچاننے کی کوشش کی تاہم اسے ناکامی کا سامنا ہوا لیکن بعد ازاں اس کے ہاتھ پر بنے ہوئے ٹیٹو کی مدد ملزم تک پہنچنے میں کامیابی مل گئی اور اغواءکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

Comments

- Advertisement -