تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکا: کمپیوٹر ہارڈ ڈسک میں اژدھا لے جانے کی کوشش ناکام

واشنگٹن : امریکی شہر میامی کے بین الااقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم حکام نے خفیہ طور پر کمپیوٹر ہارڈ ڈسک میں اژدھا لے جانے والے مسافر کو پرواز سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے بین الااقوامی ہوائی اڈے پر امریکی کسٹم حکام نے مسافر کے سامان کی تلاشی لینا شروع کی تو کسٹم اہلکار کو سامان میں مشکوک چیز کی موجودگی کا احساس ہوا، جب مزید تلاشی لی گئی تو سامان میں سے اژدھا برآمد ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میامی کے بین الااقوامی ہوائی اڈے سے باربا ڈوس جانے والے مسافر کے سامان میں موجود کمپیوٹر ہارڈسک کو چیک کیا گیا تھا تو اندر سے چھوٹا سا اژدھا برآمد ہوا۔

میامی کے ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی اور ایڈمنسٹریشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر ہارڈ ڈسک اژدھے کو چھپاکر بارباڈوس لے جارہا تھا، حکام نے اژدھے کو امریکا کے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا تاکہ اسے حفاظت سے رکھا جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ باربا ڈوس جانے والے مسافر کو سامان میں سے اژدھے کے برآمد ہونے پر جہاز میں سوار ہونے روک دیا اور خطرناک جانور بغیر اطلاع دیئے خفیہ طور پر جہاز میں لے جانے پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی کسٹم کے حکام کی جانب سے خفیہ طور پر اژدھے کو جہاز میں لے جانے والے مسافر کا نام صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے، حکام کے مطابق مسافر کی جانب سے اژدھا لے جانے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -