تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بندر نے پتھر مارنے والے شخص کو پٹخ دیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں بندر کی مضحکہ خیز ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں کبھی وہ کسی کا چشمہ لے کر بھاگ جاتے ہیں تو کبھی جال پر بیٹھ کر چھینی گئی کھانے پینے کی اشیا مزے سے کھاتے ہیں۔

بندر کی ایک دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین کی توجہ حاصل کرلی جسے دیکھ کر صارفین بندر کو ریسلر جان سینا کہہ رہے ہیں۔

صارفین کی جانب سے بندر کو جان سینا کیوں کہا جارہا ہے اس کا اندازہ آپ کو بھی ویڈیو دیکھنے کے بعد ہی ہوگا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر گھر کے چھجے پر بیٹھا ہے اور ایسے میں ایک شخص اسے پتھر مارنے کی کوشش کرتا ہے۔

لیکن بندر فوری اس پر حملہ کرتا ہے اور اس کسی ریسلر کے داؤ کی طرح اٹھا کر پٹخ دیتا ہے۔

بعدازاں وہ شخص اٹھ کر بندر کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بندر دیوار پر چڑھ کر بھاگ جاتا ہے۔

صارفین کی جانب سے ویڈیو پر لکھا جارہا ہے کہ ’بندر ڈبلیو ڈبلیو ای کا شوقین ہے۔‘ کسی نے لکھا کہ بندر نے اس شخص کا علاج اسی کی دوا سے کردیا ہے۔‘

تیسرے صارف نے لکھا کہ ’بندر نے اسے زک زیک دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -