The news is by your side.

Advertisement

حیدرآباد: 5 خواتین کو جلا کر مارا، داماد نے جرم کا اعتراف کرلیا

حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد میں داماد ارشد نے 5 خواتین کو جلا کر مارنے کا اعتراف کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد کے علاقے سائٹ ایریا میں گزشتہ دنوں 5 خواتین جھلس کر جاں بحق ہوگئی تھیں، ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون ریشم کے شوہر ارشد نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق فلیٹ میں آگ منصوبہ بندی کے تحت لگائی گئی تھی، بیوہ خاتون کے داماد ارشد نے پیٹرول سے گھر میں آگ لگائی تھی۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خواتین میں میری بیوی بھی شامل تھی اور وہ روٹھ کر اپنی ماں کے پاس چلی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: گھر میں پراسرار آتشزدگی: بیوہ سمیت پانچ خواتین جھلس کر جاں بحق

ملزم نے بیان دیا کہ واقعے والے دن اپنی بیوی کو منانے سسرال گیا تو ساس اور بیوی سے جھگڑا ہوگیا تھا، اسی دوران میں اپنے دونوں بچوں کو زبردستی اپنے ساتھ گھر لے آیا اور بچوں کو گھر پر چھوڑنے کے بعد پیٹرول خریدا اور فلیٹ کے دروازے کے نیچے سے پیٹرول ڈال کر آگ لگادی۔

یاد رہے کہ 9 مارچ کی رات ماں اور چار بیٹیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئی تھیں، آتشزدگی سے جاں بحق ہونیوالی خواتین میں ملزم کی بیوی، ساس اور تین سالیاں شامل تھیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں