کراچی : شارع فیصل پرٹرک نے باپ اور دو بچیوں کو کچل ڈالا ، حادثہ مکسچرمشین ڈرائیورکی غلفت سےپیش آیا ، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر دندناتے ہیوی ٹریفک کو کوئی روکنے والا نہیں، ہیوی ٹریفک نے مزید تین اور زندگیاں چھین لیں۔
کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ، جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ عوامی مرکزکے قریب پیش آیا، دوبچیوں نےموقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ ایک شخص طبی امداد کے دوران چل بسا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نو برس کی بتول، 12 سال کی شجاع اور پینتس برس کے ظہیرالدین کے نام سے ہوئی۔
حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ جناح اسپتال پہنچے ، بھائی نے بتایا بھائی ظہیررائس آف بابا کے نام سے مشہورتھے، وہ چاول کے دانوں پرنام لکھا کرتے تھے۔
بھائی کا کہنا تھا کہ بچیوں کے ہمراہ گھر جارہے تھے یا کہیں اور معلوم نہیں، بھائی کی 2 ہی بیٹیاں تھیں اور وہ گلستان جوہرکے رہائشی تھے۔
ٹریلر ڈرائیور موٹر سائیکل سواروں کو کچلنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا لیکن پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مشینری تحویل میں لے لی۔
خیال رہے کراچی میں پہلا واقعہ نہیں ہے، حال ہی میں کراچی میں ایکسپو سینٹر کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے کراچی یونیورسٹی کی طالبہ کو کچل کر ہلاک کردیا تھا۔