تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دبئی میں خاتون کو بےپردہ تصاویر دکھا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار

ابوظبی : اماراتی پولیس نے خاتون کی بے پردہ تصاویر اہلخانہ کو بھیج بلیک میل کرنے اور رقم بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت میں بلیک میلنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت کو بتایاگیا کہ 28 سالہ اردنی شہری نے مبینہ طور پر خاتون کو بلیک میل کرکے 1لاکھ 94 ہزار درہم کی رقم لوٹی ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق اردنی شخص سیلز ایگزیکٹو تھا جس نے خاتون نے بغیر حجاب کی تصاویر متاثرہ خاتون کے موبائل فون سے ہی نکالی تھی جو اس میں محفوظ تھی۔

میڈیا ذرائع کا کہنا تھا ملزم متاثرہ خاتون کو مسلسل دھمکیاں دے رہا تھا کہ اگر پیسے نہ دیئے تصاویر تمہارے اہل خانہ کو بھیج دوں گا۔

ملزم کی جانب سے خاتون کو یہ بھی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں کہ تمہارے والد کوخلاف اردن اور سعودیہ عرب میں پولیس کیس میں پھنسادوں گا۔

مقامی خبر رساں ادارے کاکہنا تھا کہ 29 سالہ شکایت کنندہ اردنی پروگرامر نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی ملاقات ملزم نے اس وقت ہوئی تھی جب وہ رہائش کےلیے جگہ تلاش کررہی تھی۔

خاتو ن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے دو مرتبہ ریستورانٹ میں ملاقات ہوئی اس دوران اس نے مجھ سے میرے والد کا نمبر مانگاجو سعودی عرب میں مقیم ہیں، ملزم نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ والد سے ہماری شادی کی بات کرے گا اور بعد میں ایک ہوٹل میں میرے لیے کمرہ بُک کروایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے خاتون سے کل 1 لاکھ 94 ہزار درہم لوٹے تھے۔

پولیس نے ملزم کو خاتون کی شکایت پر ملزم کو ایک ہوٹل سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ متاثرہ لڑکی کے کریڈیٹ کارڈ پر ہوٹل میں کمرہ بُک کروا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی شکایات موصول ہوچکی ہیں، مذکورہ شخص نے ایک برازیلین خاتون اور ایک شارجہ کی رہائشی خاتون کو بھی اسی طریقہ واردات سے لوٹا تھا۔

اماراتی ریاست دبئی کی عدالت نے دونوں فریقین اور پولیس کے بیانات قلم بند کرنے بعد کیس کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Comments

- Advertisement -