تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

تصویر پر 15 ہزار لائیکس، مفرور مجرم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

واشنگٹن: امریکا میں ایک مفرور مجرم نے فیس بک پر اپنی تصویر پر 15 ہزار لائیکس ملنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کی، ایک ماہ میں اس تصویر پر 29 ہزار لائیکس پر اس نے گرفتاری دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ کنیکٹیکٹ کے ایک مفرور مجرم اور پولیس ڈپارٹمنٹ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس میں مجرم جوزے سمز نے وعدہ کیا تھا کہ اگر اس کی تصویر پر 15 ہزار لائیکس آگئے تو وہ گرفتاری دے دے گا۔

انتیس سالہ جوزے پر 7 مقدمات عائد کیے گئے تھے اور وہ بلاوے کے باوجود نہ تو گرفتاری دے رہا تھا اور نہ ہی عدالت پہنچا تھا، پھر پولیس نے سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر جاری کی جس پر مجرم نے لکھا کہ تصویر پر 15000 لائیکس آجائیں گے تو وہ گرفتاری دے دے گا۔

اس پر پولیس نے توڑ جوڑ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 10 ہزار لائیکس پر گرفتاری دیدے لیکن پھر دوبارہ مجرم نے جواب دیا کہ اگر 15 ہزار لائیکس ہوئے تو وہ خود تھانے آجائے گا اور اس طرح 15 ہزار لائیکس پر بات بن گئی۔

پولیس نے کئی مرتبہ اس کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس کے بعد مزید لوگوں نے اسے شیئر کیا اور پسند کیا، وائرل ہونے کے بعد ایک ماہ میں اس تصویر پر 29 ہزار لائیکس مل چکے تھے۔

جوزے کے گرفتاری دینے کے بعد تک اس کی تصویر پر 1700 لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا تھا۔

مجرم نے وعدے کا پاس کرتے ہوئے 19 جون کو جوزے نے اینفیلڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ پر فون کرکے کہا کہ وہ فلاں جگہ موجود ہے اور اسے گرفتار کرلیا جائے جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

جوزے پر عدالت اور پولیس سے بھاگنے کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں اور اس کی ضمانت کی رقم 30 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -