تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

اسکول جانے والی لڑکیوں کو کیسے اغواء کرنے کی کوشش کی گئی ؟

ورجینیا میں پارک کے پاس سے گزرنے والی لڑکیاں اغوا ہوتے ہوتے رہ گئیں، لڑکیوں کے فوری شور مچانے پر ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ورجینیا کی پولیس نےعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور اپنے چھوٹے بچوں خصوصاً بچیوں کا مکمل طور پر خیال رکھیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اس ملزم کی تلاش میں ہے جس نے گزشتہ روز دو نو عمر بچیوں پر حملہ کیا اور انہیں اغواء کرنے کی کوشش کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرنس ولیم کاؤنٹی پولیس کو منگل کی صبح گراہم پارک روڈ پر ہونے والی واردات کی اطلاع بذریعہ ٹیلی فون دی گئی۔

تفتیش کاروں نے میڈیا کو بتایا کہ ایک 12 سالہ لڑکی صبح 8 بجے سے تھوڑا پہلے گراہم پارک روڈ کے قریب پیدل اسکول جارہی تھی جب ایک اجنبی شخص اس کا پیچھا کرنے لگا۔

پولیس کے مطابق جیسے ہی وہ شخص اس بچی کے پیچھے چلا اور فوراً ہی اسے پکڑ کر نامناسب طریقے سے اسے چھوا، بچی کے چیخنے چلانے پر ملزم فرار ہوگیا۔

اسی طرح کے ایک اور واقعے میں بھی 12 سالہ بچی کے ساتھ ایسا ہی ہوا جس نے پولیس کو بتایا کہ وہ میموریل پارک کے قریب چہل قدمی کررہی تھی جب ایک نامعلوم شخص نے اس کا پیچھا کرنا شروع کردیا۔

ملزم نے پھر وہی حرکت کی اور بچی کو غلط طریقے سے ہاتھ لگایا، جس کے ردعمل میں بچی نے شور مچایا جس کے ملزم وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا، مذکورہ ملزم نے دونوں موقعوں پر لڑکیوں سے بات نہیں کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہے، ملزم کی شناخت سفید فام کے طور پر بیان کی گئی ہے اور اس کا قد تقریباً 5 فٹ 6 انچ ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی آنکھیں بھوری ہیں اسے آخری بار بھوری رنگ کی پینٹ اور ہلکے بھورے رنگ کی ہڈ والی جیکٹ اور سیاہ جوتے پہنے دیکھا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -