تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دبئی، چوری کی بڑی واردات، برقع میں ملبوس شخص لاکھوں درہم لے اُڑا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں برقع میں ملبوس چور 2 لاکھ 27 ہزار درہم چرا کر فرار ہوگیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں برقع میں ملبوس شخص 2 لاکھ 27 ہزار درہم چرا کر فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کو محض چار گھنٹے میں کارروائی کے بعد گرفتار کرلیا۔

ڈائریکٹر نائف پولیس اسٹیشن بریگیڈیئر طارق تہلک کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات کے دوران ملزم نے دراز کھولنے سے قبل رومال کا استعمال کیا جس پر اس کے فنگر پرنٹس آگئے اور اس کی مدد سے ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ جائے وقوعہ پر زبردستی کسی کے داخلے کے آثار موجود نہیں تھے لہٰذا پولیس نے کمپنی کے تمام ملازمین سے تفتیش کا فیصلہ کیا اور اس میں کامیابی حاصل ہوئی۔

مزید پڑھیں: دبئی: خواتین کا روپ دھار کر چوری کی بڑی واردات ناکام ، ملزم گرفتار

بریگیڈیئر تہلک کا کہنا ہے کہ انہوں نے مشتبہ افراد کی شناخت کے لیے جسمانی زبان کے تجزئیے اور مجرمانہ پروفائل کا استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق چوری کی گئی 2 لاکھ 27 ہزار درہم کی خطیر رقم مالک کو واپس کردی گئی ہے، واضح رہے کہ 2 لاکھ 27 ہزار درہم پاکستانی 95 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق ایشیائی ملک سے ہے اور وہ اسی کمپنی میں ملازم تھا جس میں اس نے چوری کی، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -