ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

جج پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو سزا سنادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی شہر لاس ویگس میں جج پر حملہ کرنے والے ملزم کو چار سال قید کی سزا سنا دی گئی، جج میری کی ہولتھس نے مجرم ڈیوبرا ریڈن کو یہ سزا اُن کے متعلقہ کیس میں سنائی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی عدالت کے ریکارڈ کے مطابق ملزم کو جج پر حملہ کرنے سمیت دیگر 13 نئے مقدمات میں آج پھر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ملزم نے گزشتہ ہفتے سزا سنانے کے دوران جج میری کی ہولتھس پر حملہ کیا تھا۔ جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

جج میری کی ہولتھس نے ملزم ڈیوبرا ریڈن کو تشدد کے کیس میں سزا سنائی تو اس نے بینچ کے اوپر سے چھلانگ لگا کر جج کو سیٹ سے نیچے گرا دیا اور تشدد کرنا شروع کردیا۔

عدالت میں موجود سیکورٹی عملہ جج کو چھڑانے کی غرض سے فوری طور پر حرکت میں آیا، سیکورٹی نے جج کو ملزم سے چھڑایا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں