کراچی کا رہائشی 18 سال سے ایک درخت پر رہ رہا ہے -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی کا رہائشی 18 سال سے ایک درخت پر رہ رہا ہے

کراچی: اسلام آباد سے کراچی آئے 81 سالہ شخص نے ایک درخت پر اپنا مستقل ٹھکانہ بنا لیا،وہ 18 سال سے اسی درخت پر رہائش پذیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حسن نامی شخص گزشتہ 18 سال سے ایک درخت پر قیام پذیر ہے،81 سالہ بزرگ نے اپنا گھر نہ ہونے کی وجہ سے ایک درخت پر ہی بسیرا کر رکھا ہے۔

house-1

ذرائع کے مطابق 81 سالہ شخص 15 سال تک اسلام آباد میں محنت مزدوری کرتا رہا،اپنی بیوی کے انتقال کے بعد وہ کراچی منتقل ہوگیا تھا، کراچی آنے کے بعد بزرگ مزدور کے پاس اتنی رقم نہ تھی کہ وہ اپنا گھر خرید سکے۔

house-2

گھر کی جگہ درخت کو اپنا ٹھکانہ بنانے والے شخص کو پولیس یا میونسپل اداروں کی طرف سےکسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا،وہ اٹھارہ سال سے درخت پر مقیم ہے۔

house-4

یاد رہے کراچی میں پراپرٹی میں قیمیتیں بلند تر سطح تک پہنچ چکی ہیں،جس کی بنیادی وجہ آبادی میں تیزی سے اضافہ ہے جس کے باعث کم آمدنی والے افراد اپنا گھر بںانے کی‌ حسرت لیے دنیا سے کوچ کر جاتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں