پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

چیتوں کیساتھ راتیں گزارنے والا انسان، خوفناک مناظر نے اوسان خطا کردئیے

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر چیتوں سے ساتھ سونے والے انسان کی وائرل ویڈیو نے تہلکا مچا دیا، خوفناک مناظر دیکھنے والوں کے اوسان خطا ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں انسانوں کو پالتو جانوروں کیساتھ کھیلتے اور سوتے ہوئے دیکھا جاتا ہے لیکن وہ ویڈیو عموماً گھروں ہوتی ہیں جہاں لوگوں نے کتے، بلیاں بطور پیٹ پالی ہوتی ہیں۔

لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسے انسان کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے جنگل میں ایک ساتھ کئی خونخوار جنگلی جانوروں کیساتھ سوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ایک منٹ کی یہ ویڈیو کمار سبرامنیم نامی شخص نے ٹوئٹر پر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ چیتوں کی ایک فیملی ہر رات جنگل کے ایک گارڈ کے ساتھ سوتی ہے۔

کمار کے اس دعوے کی تحقیق کرنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرہ لگایا گیا اور گارڈ کی یہ بات سچ ثابت ہوئی جو کہ کیمرے کی آنکھ میں ریکارڈ ہوئی تھی۔

ٹویٹ کی اگلی ہی سطر میں کمار نے واضح کیا کہ انہیں خود بھی نہیں پتہ یہ کہانی سچ ہے یا نہیں لیکن انہیں ویڈیو میں سوتے ہوئے دکھائی دینے والے شخص اور چیتوں کے درمیان وابستگی ضرور دکھائی دے رہی ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک چار لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا ہے، جب کہ 83 ہزار صارفین نے اس ویڈیو کو ری ٹوئٹ کیا ہے اور 23 ہزار سے زائد صارفین نے ویڈیو کو لائک کیا ہے۔

دوسری جانب غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص کوئی گارڈ نہیں بلکہ ڈولف سی ولکر نامی شخص ہے، جن کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس زولوجی کی ڈگری ہے اور وہ جانوروں کے ایڈوکیٹ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں