تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ایک ٹکٹ نے شہری کو کروڑ پتی بنا دیا

قسمت مہربان ہوتو انسان کو ایک نہ ایک دن مالا مال کر ہی دیتی ہے، ایسا ہی ایک واقعہ امریکی شہری کیساتھ پیش آیا جو پل بھر میں کروڑ پتی بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے رہائشی نے پہلی مرتبہ اسکریچ کرنے والی لاٹری خریدی، جو اس کی قسمت بدل گئی اور وہ کروڑوں روپے کا مالک بن گیا۔

امریکی شہری نے میری لینڈ لاٹری کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں کئی لاٹریاں خریدیں لیکن چھوٹے چھوٹے انعام جیتے اور فیصلہ کیا کہ وہ جیتی ہوئی رقم کو دوبارہ انویسٹ کرے گا یعنی انعامی رقم سے امریکی شہری نے دوبارہ لاٹریاں خریدیں۔

28 سالہ امریکی نے کئی لاٹریاں خریدیں لیکن 30 ڈالر والی اسکریچ آف لاٹری پر قسمت نہیں آزمائی، لیکن اچانک اسے خیال آیا کہ اس نے 30 ڈالر والی لاٹری خریدی اور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر لاٹری اسکریچ کی تو انتہائی خوش ہوا کہ اس کا انعام نکل آیا تھا۔

امریکی شہری لاٹری کمپنی کے دفتر یہ سوچ کر پہنچا کہ 10 ہزار ڈالر کی لاٹری لگی لیکن اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں ہوا کیوں کہ انعامی رقم دس ہزار ڈالر نہیں بلکہ ایک لاکھ ڈالر تھی۔

Comments

- Advertisement -