جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

امریکی شہری والدہ کے انتظار میں کروڑ پتی بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ورجینیا : امریکی شہری سپر مارکیٹ میں والدہ کا انتظار کرتے کرتے دو لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کا رہائشی اچانک 2 لاکھ ڈالر کا مالک بن گیا، ہربرٹ اسریگ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ سپر اسٹور پر سامان خریدنے گیا تھا اور 2 لاکھ ڈالر جیت کر آیا۔

امریکی شہری نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کا انتظار کررہا تھا کہ اس دوران اس نے سوچا کہ وقت گزارنے کےلیے میں لاٹری کا ٹکٹ اسکریچ کرلیتا ہو اور جب میں نے لاٹری ٹکٹ اسکریچ کیا تو حیران رہ گیا کہ مجھے دو لاکھ ڈالر کا انعام لگا تھا۔

امریکی خاتون نے ایک ساتھ ہزاروں ڈالر کی دو لاٹریاں جیت لی

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی ریاست میری لینڈ کی 35 سالہ خاتون نے 67 ہزار  امریکی ڈالر کے قریب رقم لاٹری ٹکٹ میں جیتی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں