جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

ایک ارب کی لاٹری جیتنے والے شوہر نے لگژری لائف کے لیے رقم بیوی سے چھپالی

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان میں ایک ارب روپے کی لاٹری جیتنے والے شوہر نے لگژری لائف کے لیے رقم بیوی سے چھپالی۔

جاپان میں 66 سالہ شخص نے لاٹری میں 600 ملین ین (3.8 ملین ڈالرز) جیتے لیکن اس رقم کو اس نے بیوی سے چھپانے کا فیصلہ کیا۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے جاپانی میڈیا آؤٹ لیٹ گولڈ آن لائن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے یہ رقم عیش و آرام کی چیزوں پر خرچ کی جن میں مہنگی کاریں خریدنا، اعلیٰ درجے کے ریزورٹس کی بکنگ اور پورے جاپان میں سفر کرنا شامل تھا۔

لاٹری جیتنے کے بعد اس نے کہا کہ یہ حقیقی نہیں لگتا تعداد اتنی بڑی ہے، میں تھوڑا سا خوفزدہ بھی ہوں۔

اس شخص کی شناخت ایس کے نام سے ہوئی ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ مینوفیکچرنگ فرم کا ریٹائرڈ ملازم ہے۔ اس کی اپنی اہلیہ کے ساتھ 2000 ڈالرز کی مشترکہ ماہانہ پنشن تھی اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ صرف 174000 ڈالر بچانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

شہری نے بیوی کے شک سے بچنے کے لیے اسے کہا کہ 32 ہزار ڈالرز جیتے ہیں۔

اس کی وجہ یہ تھی کہ اہلیہ بہت زیادہ کفایت شعار یا یوں کہہ لیں کہ کنجوس تھی اور رقم بہت مشکل سے خرچ کرتی تھی۔ اہلیہ نے شادی کے بعد اسے باہر کچھ کھانے پینے سے روک دیا تھا اور صرف ایک پرانی سستی گاڑی خریدنے کی اجازت دی۔

ایس اکثر اپنی کفایت شعار بیوی کے بارے میں شکایت کرتا تھا اور دولت پر اس کے سخت کنٹرول پر شرمندگی محسوس کرتا تھا۔

ایس کو احساس ہوا کہ یہ تمام منفی جذبات لاٹری جیتنے کے بعد اس کی شخصیت کا حصہ بنے۔

اس کے مطابق ‘اگر میں نے یہ دولت اپنی محنت سے کمائی ہوتی تو مجھے فخر ہوتا، مگر یہ مجھے بغیر کسی کوشش کے مل گئی جس کے باعث میری زندگی ہل کر رہ گئی’۔

بتدریج اس نے ایک ماہر سے مشاورت کی اور 50 کروڑ ین سے بیوی اور بچوں کے نام سے انشورنس پالیسیاں خرید لیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں