تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

امریکا: کلہاڑا بردار شخص کی وارداتیں، شہریوں میں خوف وہراس

نیویارک: امریکا میں کلہاڑا بردار شخص کی لوگوں کے گھروں میں گھسنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے علاقے ڈونلسن میں کلہاڑا بردار شخص خوف کی علامت بنا ہوا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے وہ رات کو خوف کے مارے سو بھی نہیں سکتے۔

مقامی شہری تیمی ہیل کا کہنا ہے کہ نامعلوم کلہاڑا بردار شخص ہمیں دہشت زدہ کر رہا ہے، وہ اچانک لوگوں کے گھروں میں گھس کر نا صرف توڑ پھوڑ کرتا ہے بلکہ قیمتی سامان بھی لے کر غائب ہوجاتا ہے۔

شہریوں کے گھروں میں لگے کیمروں میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیوز میں اکثر رات کے وقت ایک شخص کو ہتھوڑے یا کلہاڑی کے ساتھ گھروں میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا، لیکن حال ہی میں اسے دن کی روشنی میں بھی کلہاڑی کے ساتھ ایک گھر کے باہر دیکھا گیا۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلہاڑا بردار شخص گھر میں داخل ہوتا ہے اور پھر قیمتی سامان سے بھرا سوٹ کیس لے کر چلا جاتا ہے۔مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اس شخص کو فوری گرفتار کرے تاکہ علاقہ مکین سکھ کا سانس لے سکیں۔

Comments

- Advertisement -