ہارون آباد(17 جنوری 2026): تھانی صدر کی حدود میں گاؤں والوں نے چوری کا الزام لگا کر ذہنی توازن بگڑنے والے شخص کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
ہارون آباد کے تھانہ صدر کی حدود میں درجن سے زائد گاؤں والوں نے تشدد کیا، تشدد سے عمران نامی شخص زخمی ہوگیا اس کی پسلیاں اور دانت ٹوٹ گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمران کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس تھانہ صدر نے امام مسجد سمیت 14 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عمران کا ذہنی توازن درست نہیں، گاؤں والوں نے تشدد کیا ہے، ڈی پی او ہارون آباد کا کہنا ہے کہ امام مسجد سمیت 3 افراد گرفتار دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں، قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


